0
Sunday 10 May 2009 13:31

حزب اللہ لبنان کی طرف سے مصر کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں: اخوان المسلمین مصر

حزب اللہ لبنان کی طرف سے مصر کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں: اخوان المسلمین مصر
اخوان المسلمین مصر کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے مصر کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق "مہدی عاکف" اخوان المسلمین مصر کے جنرل سیکرٹری نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "حزب اللہ لبنان نے اپنی تمام کوششیں اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر مرکوز کر دی ہیں اور یہ مصر کی قومی سلامتی کے خلاف کسی قسم کا خطرہ تصور نہیں کی جاتیں"۔ انہوں نے مزید کہا: "ہمیں حزب اللہ لبنان کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں انجام پانے والے اقدامات کی قدر دانی کرنی چاہیئے اگرچہ ہم نے اس بارے میں سستی کا مظاہرہ کیا ہے"۔ انہوں نے کہا: "ان تمام عوامی اور مزاحمتی گروہوں نے جنہوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی در حقیقت ان عرب تنظیموں کی پیشانی سے شرمندگی کے داغ کو مٹایا ہے جنہوں نے فلسطینی قوم کی مدد کرنے میں کوتاہی کی اور اسرائیلی اور امریکی منصوبوں کو جامہ عمل پہنانے کی کوشش کرتے رہے"۔ اخوان المسلمین کے جنرل سیکرٹری نے یاددہانی کروائی کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کی جنگ اسرائیلی اور امریکی منصوبوں کو ناکام کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مصر اور کچھ عربی تنظیموں کے مصر کی رٹ کو چیلنج کئے جانے کے دعوی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "دشمن کی طرف سے ایک دن میں کئی بار مصری حدود کی خلاف ورزی کی جاتی ہے لیکن حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا۔ مصری حکومت کی یہ پراسرار خاموشی اسکے موقف کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے"۔
خبر کا کوڈ : 4620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش