0
Friday 22 May 2015 21:46

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عوامی تحریک کو کچلنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، سائرہ ابراہیم

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عوامی تحریک کو کچلنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، سائرہ ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کی رہنماء نے کہا ہے  کہ سیاست میں وارد ہونے کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ اس عارضی اقتدار کے ذریعے عوام کو انصاف کی فراہمی ہے۔ خطے کے مظلوم اور حقوق سے محروم عوام کو ان کا حق دلانا ہمارا مشن ہے اور قائد حریت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظالم کی سرکوبی اور مظلوم کی حمایت جاری رکھی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے بسین گلگت میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے رہنماء اس وقت کہاں تھے جب گلگت بلتستان کے عوام گندم سبسڈی کی بحالی کیلئے سڑکوں پر دھرنے دیئے بیٹھے تھے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے رہنماء عوامی تحریک کو کچلنے کی سازشوں میں مصرف تھے اور غریب و مظلوم عوام نے اپنی طاقت سے گندم سبسڈی کو بحال کروایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی پی اور مسلم لیگ نواز کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ ان دونوں جماعتوں نے ماضی میں عوام کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا بیوقوفی کی علامت ہے اور اگر عوام خطے میں ترقی، خوشحالی اور انصاف چاہتے ہیں تو وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ سات دہائیوں سے حقوق سے محروم عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور خطے میں ترقی و خوشحالی کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اس مرتبہ اہل اور دیانت دار افراد کا چناؤ نہیں کیا اور رشتہ داریوں اور برادریوں کو ترجیح دی تو آئندہ پانچ سال انہیں رونا پڑے گا لہٰذا وقت سے فائدہ اٹھاؤ اور اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ووٹ سے کرو خدا نے آپ کو تبدیلی کا موقع فراہم کیا ہے اسے ضائع مت کرو۔
خبر کا کوڈ : 462464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش