0
Friday 22 May 2015 12:50

فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، جواد ظریف

فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم اپنے آپ کو فردو ایٹمی تنصیبات سمیت مذاکرات کے تمام موضوعات میں اسلامی جمہوری نظام کی ریڈ لائنوں کا پابند سمجھتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم، فردو ایٹمی تنصیبات سمیت مذاکرات کے تمام موضوعات میں قومی ریڈ لائنوں کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔ ایرانی پارلیمانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد جواد ظریف نے کہا کہ مذاکرات کے دوران مغربی فریق کو کسی بھی طرح کے ناجائز مطالبات کی ہرگز اجازت نہین دی جائے گی۔ ان کا اشارہ ان خبروں کی جانب تھا جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایٹمی مذاکرات میں "فردو" ایٹمی تنصیبات اور فوجی تنصیبات کی معائنے کا موضوع شامل کئے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایٹمی مذاکرات میں مغربی فریق کو ناجائز مطالبات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے حال ہی میں ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے آئی اے ای اے کے انسپیکٹروں کو ایران کے فوجی مراکز تک رسائی کا حق حاصل ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 462480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش