0
Thursday 9 Dec 2010 11:12

موساد نے مسلم رہنماؤں کو دہشتگرد حملوں میں ہلاک کرنیکا منصوبہ بنارکھا ہے،وکی لیکس

موساد نے مسلم رہنماؤں کو دہشتگرد حملوں میں ہلاک کرنیکا منصوبہ بنارکھا ہے،وکی لیکس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ میرڈیگان نے بڑے فخریہ انداز میں امریکی سفارتکاروں کو بتایا تھا کہ ان کی خصوصی ٹیم نے حماس کے فوجی اسٹریٹجک رہنما عزالدین شیخ خالد کا ایک حملے میں صفایا کر دیا ہے۔وکی لیکس کے مطابق امریکہ جانتا ہے کہ موساد نے ایچ آئی ٹی ٹیم بنا رکھی ہے جس کا کام ایجنسی سے الگ رہ کر ان خاص لوگوں کو نشانہ بنانا ہے جن کیلئے ایجنسی کے چیف کی جانب سے ہدایت کی جاتی ہے۔ایک اور امریکی سفارتی تار میں بتایا گیا ہے کہ موساد چیف نے متعدد اسلامی رہنماؤں کو دہشت گرد منصوبوں میں ہلاک کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور اس نے اپنی خاص دہشت گرد ٹیم کیلئے اس نے الگ سے 350 ملین کی رقم مختص کر رکھی ہے۔
ایک اور امریکی تار میں بتایا گیا کہ موساد چیف نے ولیم برنز سے ملاقات میں ایران سے متعلق 5 نکاتی ایجنڈے کی تجویز دی تھی،جس کے تحت کہا کہ حتمی حملے سے قبل پہلے ایران میں نسلی فسادات کرائے جائیں اور ملک کو اس قسم کی تحریکوں کے ذریعے کمزور کیا جائے۔ایک اور امریکی سفارتی تار میں بتایا کہ اسرائیل کے اس وقت کے فوجی انٹیلی جنس چیف میجر جنرل امولس یادلین ایک جارح جرنیل ہیں۔امریکی سفارتکار سے ملاقات میں اس نے کہا کہ ایران،شام اور حزب اللہ کے ہتھیار جنگ کے ہتھیار نہیں بلکہ دہشت گردوں کے ہتھیار ہیں۔اس نے ملاقات میں شام کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 46338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش