0
Thursday 28 May 2015 22:12

موروثی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، میاں مقصود احمد

موروثی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل ملک کو موروثی سیاست سے چھٹکارا دلانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں زون 160 کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد عمیر خان، نائب امیر ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، زون 160 کے امیر چودھری عبدالقیوم گجر، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن انس واحدی اور دیگر نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ خاندانی اور موروثی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی، اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان، کے لئے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا گزیر ہے، موجودہ ناکام نام نہاد جمہوریت نے لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔ ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ہے ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی آمریت قائم ہے قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے، حصول پاکستان کے مقاصد کو پس پست ڈال دیا گیا ہے عام آدمی شدید مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں، لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لئے سخت محنت اور دشواری کا سامنا ہے۔ لا قانونیت، بے روزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے غربت سے تنگ لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں غریبوں کو نمائشی منصوبوں سے غرض نہیں بلکہ انھیں پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے روٹی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 463681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش