0
Friday 5 Jun 2015 12:01

ڈی آئی خان میں بم دھماکا، ڈی ایس پی زخمی

ڈی آئی خان میں بم دھماکا، ڈی ایس پی زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کولاچی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعے کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ مستان میں ڈی ایس پی کولاچی ظہور خان کی گاڑی کے قریب کے قریب دھماکا ہوا، جسے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی ظہور خان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 464994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش