0
Sunday 7 Jun 2015 19:29

کوئٹہ میں پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ، 5 افراد شہید ایک زخمی، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے شدید مذمت

کوئٹہ میں پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ، 5 افراد شہید ایک زخمی، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سرکلر روڈ پر کالعدم تکفیری گروہ کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والے کو سی ایم ایچ کوئٹہ جبکہ شہداء کی میتوں کو نچاری امام بارگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ واقعہ میں شہید ہونے والوں میں کاظم علی، ذیشان علی، نعمت اللہ، محمد علی اور محمد ادریس شامل ہیں، گذشتہ 10 دنوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہمیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 465447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش