0
Tuesday 16 Jun 2015 19:21

ڈی آئی خان، قلندریوں پر تشدد، اے ایس آئی دو ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈی آئی خان، قلندریوں پر تشدد، اے ایس آئی دو ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہباز قلندر کے زائرین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اے ایس آئی اور اس کے دوساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عرس شہباز قلندر سے واپس آنیوالے زائرین کی بس کو گومل یونیورسٹی تھانہ کے اے ایس آئی محمدبلال نے دریا خان پل پر روکا۔ بس میں سوار سید قیصر عباس اور ان کے چار ساتھیوں کو گاڑی سے نیچے اتار کر ہنڑوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پر سید قیصر عباس اور اس کے چاروں ساتھی ڈی پی او کی خدمت میں پیش ہوئے اور اے ایس آئی کی زیادتی سے آگاہ کیا۔ جس پرڈی پی او ڈیرہ نے تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کو مذکورہ اے ایس آئی اور اسکے دیگر دو ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے تھانہ گومل یونیورسٹی میں اے ایس آئی محمد بلال اور اس کے دیگر دو ساتھیوں عنصر عباس ولد غلام عباس سکنہ چاہ دلال والا اور اسلم سکنہ محلہ جوگیانوالہ کیخلاف 341-109-337A (1) PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے اے ایس آئی بلال کو گرفتار کرکے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حوالات میں بند کر دیا۔ سید قیصر عباس کے مطابق مذکورہ اے ایس آئی کو رنج تھا کہ عرس شہباز قلندر سے ہماری بس کے افراد اے ایس آئی کی بس چھوڑ کر میرے ساتھ کیوں آئے۔ واضح رہے کہ اے ایس آئی کا بھائی محمد رمضان قافلے لے جانے کا کام کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 467044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش