0
Friday 19 Jun 2015 22:07

ڈی آئی خان، پہلا روزہ، ہوشربا گرمی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ،عوام کی چیخیں نکل گئیں

ڈی آئی خان، پہلا روزہ، ہوشربا گرمی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ،عوام کی چیخیں نکل گئیں
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کا پہلا روزہ گرمی سے لڑتے اور بجلی کے انتظار میں گزر گیا۔ شدید گرمی اور جھلسا دینے والی دھوپ نے عوام کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کیا، تو غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے گھر میں بھی چین سے نہ رہنے دیا۔ نماز جمعہ کے خطبات کے دوران بجلی کی ٹرپنگ کے باعث نمازیوں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ سخت گرمی اور حبس کے باوجود ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے آغاز کیساتھ ہی واپڈا کی طرف سے بارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم وولٹیج کی سپلائی کی جارہی ہے۔ جس سے گھروں میں بجلی سے چلنے والا سامان ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے۔ جب بجلی آتی ہے، تو بجلی کی ٹرپنگ شروع ہو جاتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کو صرف تین سے چھ گھنٹے کے لئے بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ معمولات زندگی سخت متاثر ہو گئے ہیں۔ روزہ داروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نمازیوں کو وضو کیلئے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ لوگ راتوں کو جاگ کروقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ کوٹلی امام حسین، مریالی اور محلہ خدمتگارانوالہ کے علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز دو روز سے خراب ہیں، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی نہیں ہے، اور لوگ ان علاقوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش