0
Tuesday 23 Jun 2015 17:23

شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں کا مقدمہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف درج کیا جائے، علامہ حسین مسعودی

شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں کا مقدمہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف درج کیا جائے، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسین مسعودی نے شہر کراچی میں شدید گرمی، بجلی و پانی کی عدم دستیابی اور شدید حبس سے ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کا مقدمہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف درج کروایا جائے، شہر کے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے بعد انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بھی عوام کی ہلاکتوں میں برابر کی شریک ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ اتنے بڑے انٹرنیشنل شہر کو قاتلوں، دہشت گردوں، درندوں اور غیر ذمہ دار انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جائے اور بروقت عوام کی داد رسی ہو۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ پر امن رہیں اور اپنے مفاد کی آڑ میں کسی بھی قانون شکنی سے بچا جائے، انہوں نے صدر مملکت اور چیف جسٹس سے کہا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 468601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش