0
Friday 26 Jun 2015 16:23

کرپشن کیخلاف رینجرز آپریشن میں تیزی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو بیرون ملک فرار

کرپشن کیخلاف رینجرز آپریشن میں تیزی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو بیرون ملک فرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے بعد افسران نے راہ فرار اختیار کرلی اور اب ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی ڈیوٹی چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کارروائی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو خاموشی سے جرمنی فرار ہوگئے، اور عملی طور پر شہر قائد بغیر کسی انتظامی سربراہ کے چل رہا ہے، جبکہ کے ایم سی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ انتظامی طور پر مفلوج شہر قائد کے کئی دفاتر کو تالے لگ گئے، اور کرپٹ افسران یا تو روپوش ہوگئے ہیں، یا بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم موجودگی کی صورت میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکش پلان کے تحت کراچی میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جاری رینجرز آپریشن کے دائرے کو بظاہر سندھ حکومت کی سطح پر مبینہ بدعنوانیوں تک وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی احتساب بیورو نے بھی بدعنوانی کے الزام میں 4 اعلیٰ افسران کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے، اسی کے پیش نظر صوبائی وزیر علی مردان شاہ، سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شاہلوانی اور ڈائریکٹر منصور راجپوت نے عدالتوں سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 469394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش