0
Sunday 28 Jun 2015 13:02

ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر 7 سال سے ترقیوں سے محروم

ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر 7 سال سے ترقیوں سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس میں انسپكٹرز کی سیکڑوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود ایک ہزار سے زائد سب انسپکٹر اگلے عہدوں پر ترقیوں سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں انسپكٹر کے عہدے کی سیكڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان پر سب انسپكٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں، لیکن ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر گزشتہ 7 سال سے انسپكٹرز كے رینک پر ترقیوں سے محروم ہیں، ان سب انسپكٹرز نے انسپكٹر اور ایس ایچ او کے عہدے پر ترقی كے لئے ضروری پروفیشنل اپركورس بھی كر ركھا ہے۔ پنجاب حکومت نے اپر كورس كرنے والے سب انسپكٹرز كے لئے اب ایک اور كورس كرنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے، ترقی کے خواہش مند كئی سب انسپكٹرز یہ نیا كورس بھی كرنے پر رضامند ہیں جب كہ جن سب انسپكٹرز كی ملازمتوں کی مدت کم رہ گئی ہیں، انہوں نے نئے كورس كو بھی طفل تسلی قرار دیتے ہوئے مسترد كردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 469807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش