0
Thursday 16 Dec 2010 03:08

پاراچنار میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی عزاداری کے مراسم جاری

پاراچنار میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی عزاداری کے مراسم جاری
رپورٹ:ساجد حسین
کرم ایجنسی،فاٹا(اسلام ٹائمز )کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع کرم ایجنسی میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے اور محکمہ موسمیات حکومت پاکستان کے مطابق پاراچنار اسوقت پاکستان کا سرد ترین شہر ہے،اس سردی کے عالم میں بھی پارا چنار میں 7 محرم کا جلوس جاری رہا،جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی،یہ جلوس رات 7 بجے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوتا ہے اور شہر کے مختلف سڑکون اور بازاروں سے گزرتا ہوا رات دو بجے دوبارہ مرکزی امام بارگاہ میں واپس پہنچتا ہے،یہ جلوس 7 محرم کی رات سے 10 محرم کی تک ہر شب برآمد ہوتا ہے۔
یہ لوگوں کی امام حسین علیہ السلام سے شدید محبت اور عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس سردی کے عالم میں بچے اور بوڑھے یہاں تک کہ غیر مسلم عیسائی اور ہندو بھی اس جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔
جب اسلام ٹائمز کے نمائندے نے کچھ لوگوں سے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ دو سال قبل پاراچنار میں سخت برف باری ہو رہی تھی اور لوگ اس عالم میں بھی سینہ زنی کر رہے تھے۔لہذا موسم کا گرم ہونا یا سرد ہونا ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان لوگوں کے دل میں امام حسین علیہ اسلام کی محبت اور عشق ہے۔
عزاداری اور سینہ زنی کے ساتھ ساتھ لوگ امریکی فورسز،اسرائیل اور ان کے بنائے ہوئے کٹھ پتلی خوارج طالبان کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے،اور ان کو آج کی یزیدی فوج کہہ رہے تھے۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ماتم کے لئے اٹھنے والے ہاتھ ان کے سینے پر نہیں بلکہ ان یزیدی قوتوں کے منہ پر پڑ رہے ہیں،اور یہ جلوس ان کے احتجاج کا اظہار ہے۔
خبر کا کوڈ : 47019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش