0
Tuesday 30 Jun 2015 12:23

خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ فیض آباد تھا اور ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے بتیس کلومیٹر تھی اور اس کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ تھا۔
خبر کا کوڈ : 470321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش