0
Monday 6 Jul 2015 18:44

عالمی یوم القدس کی ریلی دشمن اسلام طاقتوں کے خلاف عملی نفرت کا اظہار ہوگا، علامہ اقتدار نقوی

عالمی یوم القدس کی ریلی دشمن اسلام طاقتوں کے خلاف عملی نفرت کا اظہار ہوگا، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی اور مہر سخاوت علی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے کے سربراہان اگر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سنجیدہ ہوتے اور خدا کے سوا کسی سے خوف نہ کھاتے تو آج فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیراں غائب میں یوم القدس کے حوالے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستانی عوام کی جانب سے القدس ریلیوں میں شرکت دشمن اسلام طاقتوں کے خلاف عملی نفرت کا ثبوت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج دہشت گرد مسلمانوں کا خون بہارہے ہیں لیکن کوئی بھی فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اُٹھانے کو تیار نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنمائوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فلسطینی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حماس کے رہنمائوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر مناتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 471906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش