0
Tuesday 7 Jul 2015 00:44

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ آڈٹ رپورٹ 2012-13 کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر 1 ارب 27 کروڑ روپے کا ڈسکاؤنٹ دیا، مینجمنٹ کی غفلت کے باعث 9 کروڑ 20 لاکھ روپے زر تلافی کی مد میں ادا کرنا پڑے۔ پی ایس او کی آڈٹ رپورٹ 2012-13 کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب 27 کروڑ روپے کا ڈسکاونٹ دیا جس میں صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 1 ارب 15 کروڑ روپے کا ڈسکاونٹ دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری تاخیر کے باعث مختلف آئل سپلائرز کو پی ایس او مینجمنٹ نے 9 کروڑ 20 لاکھ کے زرتلافی ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس او انتظامیہ نے تمام قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا جس کی عمر 60 سال سے بھی زیادہ تھی جبکہ ڈی ایم ڈی کے سیلری پیکچ کی وزارت پیٹرولیم نے منظوری بھی نہیں دی جس کے باعث پی ایس او کو 2 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، اسی طرح پالیسی کے خلاف لیگل قونصل کو 50 لاکھ روپے ادا کئے گئے جبکہ پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کا پی ایس او کو 60 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
 
خبر کا کوڈ : 471982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش