0
Wednesday 8 Jul 2015 02:24

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ایک کو ایک مرتبہ پھر بجلی اور پانی کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر جانے کے باعث رات ساڑھے آٹھ بجے شہر کا نصف سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ بریک ڈاؤن کے نتیجے میں 30 سے زائد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام پمپنگ سٹیشن بھی بند ہو گئے ہیں اور شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، جبکہ دھابے جی کے قریب 72 انچ کی مین لائن بھی پھٹ گئی ہے۔ بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر میں دوہرا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، سائٹ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، ملیر، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی لیاری اور دیگر شامل ہیں۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ انجینئرز معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ فوری طور پر بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 472244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش