0
Wednesday 8 Jul 2015 12:50

سرینگر میں بھارتی پولیس کے چھاپے، 50 کشمیری گرفتار

سرینگر میں بھارتی پولیس کے چھاپے، 50 کشمیری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں گھر گھر چھاپوں کے دوران 50 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جبکہ وادی میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن کے علاقے میں گرفتاریوں کی لہر کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے والے مزید 100 کے قریب نوجوانوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ نوہٹہ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ کچھ دنوں کے دوران 50 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بیشتر پتھراؤ میں ملوث ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے درجنوں گھروں میں زبردستی داخل ہو کر نہ صرف اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ گھریلو سامان کو نقصان بھی پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 472285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش