0
Monday 13 Jul 2015 19:27

انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں عدالتی کمیشن کے فیصلے کو سب کو قبول کرنا چاہیے، لیاقت بلوچ

انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں عدالتی کمیشن کے فیصلے کو سب کو قبول کرنا چاہیے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے راء کا ہاتھ ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشمیر کے حق خود ارادیت کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ کرپشن اور اقرباپروری ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ معیشت کی بہتری کے لیے ملک کو سودی معیشت سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں سودی معیشت کے خاتمے کے خلاف جو اپیل دائر کی ہوئی ہے وہ اسے فوراََ واپس لیں، انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں عدالتی کمیشن کے فیصلے کو سب کو قبول کرنا چاہیے۔ جماعت اسلامی کے ملتان میڈیا سنٹر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت فاران کلب گلشن اقبال میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت افطار سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی، سیکریٹری ضلع نعیم اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں امن ناگزیر ہے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن پر سب جماعتوں کا اتفاق ہوا تھا خود ایم کیو ایم بڑھ چڑھ کر کراچی میں فوج بلانے کی بات کر رہی تھی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی میں مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہونی چاہیے۔ کراچی میں ایک بار پھر بے یقینی کے باد ل چھائے ہوئے ہیں اور رینجرز کے استعمال کے بارے میں تذبذب پیدا کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے اندر ناجائز دولت سمیٹنے والوں کی سرپرستی سیاسی بنیادی پر کی جاتی رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 473534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش