0
Friday 24 Jul 2015 19:41

جنت البقیع سمیت مقدس مقامات کی عزت و تکریم شعار اسلامی میں شامل ہے، علامہ عون نقوی

جنت البقیع سمیت مقدس مقامات کی عزت و تکریم شعار اسلامی میں شامل ہے، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ محمد عون نقوی نے یوم جنت البقیع کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا، انچولی سوسائٹی، جعفر طیار، ملیر اور رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ شعار اسلامی کی عزت و تکریم واجب ہے اور جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں اہلبیت رسول ﷺ، صحابہ کرام، اکابرین اور علماء و صالحین کی قبور روشنی کا مینارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفاء و مروا، عرفات، منیٰ، جنت البقیع، مکہ، مدینہ اور کربلاء و نجف مقدس مقامات ہیں جن کی عزت، تکریم اور احترام نہایت ضروری ہے، انبیاء کرام آئمہ معصومین اور صحابہ کرام کی قبور کی زیارت سے آخرت میں بہترین صلا ملتا ہے لہٰذا 8 شوال کو تمام مسلمان تکریم مزارات کا دن منا کر نئی نسل کو ان مقدس ہستیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے رہیں۔ جنہوں نے پوری زندگی اتباع رسولﷺ میں گزاری اور ہر مرحلے پر اسلام کی خدمت کی۔ اجتماع سے مولانا غلام علی، مولانا علی محمد رحمانی، مولانا راحب علی کریمی، انوار علی جعفری، حکیم محمد احمد، نازش رضا ور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 475661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش