0
Friday 7 Aug 2015 00:25

گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا، حفیظ الرحمان

گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اور ایک منفرد طور پر کام کر کے اپنی حکومت کو منفرد بنایا جائے گا۔ اب تک جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں ان کو اپنے آپ کی حیثیت کا علم نہیں تھا جس کے بدولت گلگت بلتستان کے تمام کام منجمد ہوئے اور تمام ترقیاتی کاموں سمیت پاور پراجیکٹس کے کام ادھورے رہ گئے۔ 100دنوں کی حکومتی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شیریف کے احکامات پر (ن) لیگ کی حکومت نے 100 دنوں کا ایجنڈا رکھا جس میں مکمل طور پہ کامیابی ملی ہے اور سیلاب کی وجہ سے کچھ وقت لگے گا لیکن حکومتی ترجیحات عوام کو ضرور حاصل ہو نگے۔ ان 100دنوں کے ایجنڈے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ ہماری حکومت نے نئی پاور پراجیکٹس کی بجائے پرانے پاور پراجیکٹس کی مینٹیننس کا کام شروع کیا ہے جس کے تحت خراب شدہ پاور ہاوسز فعال ہونگے اور پورے گلگت بلتستان میں 7.3میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی اور سردیوں میں کم سے کم 4 میگا واٹ بجلی فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 478361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش