0
Friday 7 Aug 2015 21:36

عمران خان کا پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

عمران خان کا پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوا، اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور پارٹی کا اپنے مینڈیٹ کے مطابق کردار ادا کرنے کا فیصلہ ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو اسمبلی میں گفتگو کا موقع ملنا چاہئے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت جمہوری اقدار کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان پر لازم نہیں کہ اسمبلی کے اندر ہی اپنا نقطہ نظر پیش کریں وہ اسمبلی کے باہر بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایم کیوایم کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان سے ان کے اپنے رہنما حیران ہیں اور اس کا دفاع نہیں کر پا رہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا کہ خط کا معاملہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی رہنماء کے مطابق ایک طرف ایم کیو ایم کہتی ہے کہ ہم اداروں کو عزت کرتے ہیں اور دوسری طرف خط لکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان ہے کہ انہیں تنہا چھوڑ دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم کی صفوں میں اس وقت ابہام ہے۔
خبر کا کوڈ : 478447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش