0
Thursday 23 Dec 2010 23:53

بےنظیر بھٹو قتل کیس میں MI اور ISI کے افسران کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

بےنظیر بھٹو قتل کیس میں MI اور ISI کے افسران کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ
راولپنڈی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار راولپنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد نے پوچھ گچھ کے دوران ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے چار افسروں کے نام لئے ہیں،جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ سعود عزیز اور خرم شہزاد نے پوچھ گچھ کے دوران ایم آئی اور آئی ایس آئی کے میجر اور کرنل رینک کے افسروں کے نام لئے ہیں،جو بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔اس سے پہلے عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار راولپنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ 
بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے اس مقدمہ میں سعود عزیز اور خرم شہزاد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا،ایف آئی اے کے وکیل نے ملزموں کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جبکہ عدالت نے ان کا چھ روزہ ریمانڈ دیا۔
خبر کا کوڈ : 47847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش