0
Wednesday 12 Aug 2015 13:06

کوئٹہ، یوم آزادی تک شہر بھر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

کوئٹہ، یوم آزادی تک شہر بھر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق 13 اور 14 اگست کو شہر کیجانب آنے والی تمام بھاری گاڑیوں‌ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی 13 اگست کی شب سے ہی نافذ العمل ہوگی۔ یہ اعلامیہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد داؤد خان خلجی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس موقع پر بلیلی چیک پوسٹ کوئٹہ سے سمنگلی روڈ، مغربی بائی پاس، مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ سمیت اندرون شہر کیجانب آنے والی تمام بھاری ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جو بھی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسکے عملدرآمد کیلئے تمام محکموں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 479326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش