0
Saturday 15 Aug 2015 23:47

یوم آزادی پر بھارتی مذموم کارراوئیاں افسوسناک ہیں، گورنر گلگت بلتستان

یوم آزادی پر بھارتی مذموم کارراوئیاں افسوسناک ہیں، گورنر گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے یوم آزادی کے دن راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون کی شہادت پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یوم آزادی کے دن بھی بھارت اپنی مذموم کارراوئیوں سے باز نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے عید الفطر کے موقع پر بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کے کسی بھی خوشی کے موقع کو ہضم نہیں کر پاتا اور حسد اور بغض کی وجہ سے اپنی بوکھلاہٹ کا اظہار نہتے لوگوں پر فائرنگ کر کے کرتا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن و امان اور ترقی کے عمل سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بلوچستان، قبائلی علاقوں اور کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں امن و امان تباہ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکامی سے دو چار ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں شروع ہونے والے کئی میگا پروجیکٹس سے سخت خائف ہے اور اسے یقین ہو چلا ہے کہ اگر پاکستان میں امن و امان کی فضاء اسی طرح قائم رہی اور پاکستان طے شدہ منصوبے کے مطابق ان پروجیکٹس پر کاربند رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا جوکہ بھارت کو ہر گز گوارہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان تباہ کرنے کی بھارتی کوششیں اور یوم آزادی کے دن لائن آف کنڑول پر فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو شہید کرنے سے بھارتی مذموم عزائم کھل کے واضح ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 480061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش