0
Saturday 25 Dec 2010 15:30

امریکی سی آئی اے کا نیوکلیئر اسمگلنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

امریکی سی آئی اے کا نیوکلیئر اسمگلنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف
جنیوا:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایک تفتیش کے دوران امریکی سی آئی اے کا نیوکلیئر ٹیکنالوجی اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سوئس تفتیشی مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں تین انجینئرز پر نیوکلیئر ٹیکنالوجی ڈاکٹر قدیر نیٹ ورک کو اسمگل کرنے کے الزمات عائد ہونے چاہیئں۔نیوکلیئر ٹیکنالوجی اسمگلنگ نیٹ ورک میں سی آئی اے بھی ملوث ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی اسمگلنگ کا مقدمہ جاری ہے۔تفتیشی مجسٹریٹ ایندریاس موئیلر نے استغاثہ کو خفیہ رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق تین سوئس انجینئرز نے پاکستان میں ڈاکٹر عبدالقدیر نیٹ ورک کو مبینہ طور پر نیوکلیئر ٹیکنالوجی اسمگل کی۔اس لئے ان پر الزامات عائد ہونے چاہیئں۔استغاثہ رپورٹ کا جائزہ لے کر مشتبہ انجینئرز پر الزامات عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔موئلر نے تفتیشی رپورٹ میں کئی شواہد شامل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں سی آئی اے ملوث ہے،مشتبہ انجینئرز جون دو ہزار تین سے سی آئی اے کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔سی آئی اے اور سوئس انجینئرز نیٹ ورک نیوکلیئر ٹیکنالوجی پھیلاؤ کے بھی ذمے دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 48008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش