0
Friday 21 Aug 2015 15:09

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، حریت رہنماوں سے ملاقات نہ کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، حریت رہنماوں سے ملاقات نہ کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان حریت رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں سے نہ ملنے کا کوئی تقاضہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ بھارت سے متعلق بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں مشیر خارجہ کے 23 اور 24 اگست کو دورہ بھارت کے دوران اپنائے جانے والے موقف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے حریت رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا تقاضا ناقابل قبول ہے تاہم کشمیر کے مسئلے پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران ایپکس کمیٹی کے فیصلوں، اٹک دھماکے، کراچی کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت ملک کی داخلی و خارجی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 481131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش