0
Tuesday 25 Aug 2015 17:56

آرمی چیف کا دہشتگردوں، مافیا اور بدعنوانوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کا حکم

آرمی چیف کا دہشتگردوں، مافیا اور بدعنوانوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی، آرمی چیف نے کراچی کو دہشتگردی سے پاک اور پُرامن بنانے کیلئے دہشت گردوں، جرائم پیشہ مافیا، بدعنوانوں اور مجرموں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے اور ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہر قائد میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کور فائیو ہیڈکواٹرز میں ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننت جنرل نوید مختار، چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں امن و امان اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے اجلاس کو بریفننگ دی۔ اجلاس میں کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں آرمی چیف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ وفاقی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی، فنڈز کی کمی کی وجہ سے پولیس کو اسلحے کی خریداری اور دیگر کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اعلیٰ حکام نے آئی جی سندھ کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن سے کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی، دہشت گردوں، مجرموں، بدعوانوں اور مافیا کے درمیان گھناؤنے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر توڑا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں، مجرموں اور مافیا کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں پر عوام کی حمایت کو سراہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کور فائیو ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو کرنل کمانڈنٹ اینڈ ائیر ڈیفنس کے بیجز بھی لگائے، پاک فوج ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں یادگار شہداء پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 481949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش