0
Tuesday 28 Dec 2010 15:33

اسرائیلی وزیر خارجہ،ترکی دہشت گردی کی حمایت پر تل ابیب سے معافی مانگے

اسرائیلی وزیر خارجہ،ترکی دہشت گردی کی حمایت پر تل ابیب سے معافی مانگے
مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-اسرائیلی وزیر خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ترکی کی جانب سے معافی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترکی دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے،لہذا اسرائیل کو ترکی سے معافی مانگنے کی بجائے،ترکی کو چاہیئے کہ دہشت گرد کارروائیوں کے لئے تل ابیب سے معذرت کرے،اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ترکی کے وزیر خارجہ Ahmet Davutoglu نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے اسرائیل سے فریڈم فلوٹيلا پر حملے کی معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایویگڈر لائبرمین نے کہا ہے کہ امدادی قافلے پر حملے کے معاملے پر اسرائیل ترکی سے کبھی بھی معافی نہیں مانگے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفینہ آزادی پر حملہ کے معاملے پر اسرائیل کبھی بھی ترکی سے معافی نہیں مانگے گا۔انہوں نے ترکی پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسرائیل سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں درحقیقت وہ دہشتگردی کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب تک اسرائیل سفینہ آزادی پر حملہ کے معاملہ پر ترکی سے معافی نہیں مانگتا اس وقت تک ترکی اور اسرائیل کے مابین تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

خبر کا کوڈ : 48290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش