0
Sunday 30 Aug 2015 18:25

سابق دور میں میگا کرپشن کی گئی اب نیب کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے، سکندر حیات بوسن

سابق دور میں میگا کرپشن کی گئی اب نیب کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے، سکندر حیات بوسن
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی حاجی سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی طاقت رکھنے والے امیدوار کو ہی ٹکٹ دیں گے جس پر عوام اعتماد کرے گی ہم بھی اسی کوآگے لائیں گے تاکہ حلقہ این اے 151میں کلین سویپ کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گجراں وبنڈہ سندیلہ میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے سورج میانی نہر والے روڑ کو عوام کے لئے دس سے بارہ فٹ مزید چوڑے کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کرون گا اس کے لئے فنڈز دینے پر میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کئے اس سے عوام کو سفری سہولت میسر آسکیں گی اور سفر مزید بہتر ہو جائے گا۔ حکومت کا عوام کو بنیادی سہولیات دینا ہی اولین ترجیحی ہے دیہی علاقے کی یونین کونسل نمبر 95 میں نئے سیوریج سسٹم کی فراہمی کا افتتاح گزشتہ روز کر دیا گیا ہے جس سے جنازہ گاہ مسجد سے لے کر موضع بچ مبارک اور موضع تاج پور، سورج میانی، بستی گجراں، سیداں والا کے لوگوں کو حقیقی فائدہ پہنچے گا۔ دیہی ترقی کیلئے دل کھول کر فنڈز دیئے گئے ہیں سٹرکوں کی تعمیرو مرمت کروانا ہی ترجیحی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ سابق دور میں لوٹ مار کرنے والے حلقہ کے امیدوار حلقہ سے غائب ہیں الیکشن آنے پر ہی فصلی بٹیرے نظر آئیں گے اور عوام سے پچھلے گناہوں کی معافیاں مانگنے آ جائیں گے اس مرتبہ عوام انہیں معاف نہیں کرے گی۔ عوام میں شعور آچکا ہے وہ ان سے ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے ووٹ کی پرچی کا ان کے خلاف استعمال کرکے یہ بات آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سامنے آ جائے گی۔ سابق دور میں میگا کرپشن کی گئی اب نیب کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 482956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش