0
Monday 31 Aug 2015 21:44

پاکستان کی 22 اہم شخصیات کو نیب کے شکنجے میں لانے کا فیصلہ

پاکستان کی 22 اہم شخصیات کو نیب کے شکنجے میں لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والی 22 اہم شخصیات کی گرفتاری کے لئے نام وزیراعظم کو اعتماد میں لینے کیلئے بھجوا دیئے گے ہیں، نیب نے اہم شخصیات کی گرفتاری کیلئے ثبوت مکمل کر لئے ہیں۔ کراچی سے نیب کے انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور سیکیورٹی ادارے کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران اہم شخصیات کے خلاف بھاری ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 22 پاکستان کی اعلی شخصیات کو مطلوب قرار دیا گیا ہے، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، اویس مظفر ٹپی، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شرجیل میمن، امین فہیم، ریاض احمد شیخ، شرمیلا فاروقی، پیر مظر الحق جبکہ چند موجودہ اور ریٹائرڈ ہونے والے بیوروکریٹس بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کے نام بھی شامل ہیں جن میں حیدر عباس رضوی اور وسیم اختر سرفہرست ہے۔ مطلوب افراد میں ایف بی آر کے 3 سابق چیئرمین، 5 وفاقی سیکرٹری بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم سے اپیل کی گئی کہ ان تمام افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
خبر کا کوڈ : 483197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش