0
Wednesday 2 Sep 2015 12:18

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی پریشان، وزیراعلیٰ سندھ سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی پریشان، وزیراعلیٰ سندھ سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری اور آصف زرداری کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ہو یا چیف سیکریٹری کی ضمانت، امین فہیم کے وارنٹ ہوں یا یوسف رضا گیلانی کی ضمانت، پیپلز پارٹی پھنسی نہیں بلکہ بہت بری پھنسی گئی، جس پر آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے کھیسانی بلی کی طرح نواز حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب توپوں کا رخ موڑ دیا، صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بلاول ہاؤس کراچی میں سندھ کے وڈے سائیں قائم علی شاہ سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی۔

دو بڑوں کی ملاقات میں چئیرمین نے سندھ حکومت کو بے جا ہراساں کرنے والے وفاقی اداروں کی کارروائیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ صوبائی خود مختاری کو سامنے رکھتے ہوئے، آئین کے تحت ہر فورم پر سندھ حکومت کے اس مؤقف کو سامنے رکھا جائے کہ کچھ وفاقی ادارے سندھ حکومت کے ساتھ جانبداری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کم سن سیاست دان بلاول بھٹو کو ڈاکٹر عاصم سمیت حالیہ ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 483536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش