0
Tuesday 8 Sep 2015 22:46

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ہے، علامہ نیاز نقوی

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ہے، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے آخری نبی ہونے سے انکاری کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس پر تمام اسلامی مسالک کا اتفاق ہے کہ رحمت العالمین کے بعد بھی کسی کو نبی ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔ جامعۃ المنتظر لاہور میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نیاز نقوی نے کہا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں شیعہ سنی سب اکٹھے تھے۔ پارلیمنٹ کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا، ایسا فیصلہ تھا کہ جس سے فتنہ قادیانیت ختم ہوگیا، اب کوئی شخص ایسا نظر نہیں آتا جو کھلے عام نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہو اور مسلمان بھی کہلاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پارلیمنٹ کے فیصلے نے ختم نبوت کے عقیدے کو آئینی تحفظ فراہم کرکے مسلم ایوان ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا، اب کوئی نبی ہونے کا دعویٰ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ توحید، قرآن مجید آخری کتاب اور قیامت کے دن کی آمد پر یقین مسلمانوں کا مسلمہ عقیدہ ہے، اس سے انحراف ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 484796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش