0
Monday 14 Sep 2015 17:14

بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم سمیت 7 اہلکار اغوا

بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم سمیت 7 اہلکار اغوا
اسلام ٹائمز۔ قلعہ سیف اللہ کی حدود سے بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم سمیت سات اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی گروہ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گی۔ مغوی افراد میں جی ایم بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی باچا خان بھی شامل ہیں۔ بی ڈی اے کے ان اہلکاروں کو قلعہ سیف اللہ سے اغوا کیا گیا ہے۔ جی ایم بی ڈی اے باچا خان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کرنے گئے تھے۔ ایف سی، لیویز اور پولیس نے پاک افغان سرحد پر ناکہ بندی کرکے مغویان کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ لیویز نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 485600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش