0
Wednesday 23 Sep 2015 23:09
اسلام کے علاوہ کوئی دین، دین حق نہیں

داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، خطبہ حج

داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، خطبہ حج
اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی جڑ کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے کہا کہ اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے، اسلام کو تمام مذاہب پر فضیلت حاصل ہے، اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین، دین حق نہیں، دین اسلام نے انسانوں کے لئے بہترین ضابطہ حیات پیش کیا اور انسانوں کو یکجا اور متحد کیا۔ اسلام کی ہدایات ہی ہمیں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہیں، شکر ہے اس پروردگار کا جس نے مسلمانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ جینا مرنا اور مال و دولت اللہ کی امانت ہے، مال اور جوانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو ہماری حالت کسی قابل نہ ہوتی۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے، تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، بے شک تقویٰ والے ہی اللہ کے نزدیک ہیں، شرک عظیم ترین گناہ ہے، جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
خبر کا کوڈ : 487188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش