0
Thursday 24 Sep 2015 21:09

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی گئی۔ پشاور کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان سمیت شہر کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی آج عید منائی، اس سلسلے میں شمشتو کیمپ اور جلوزئی کیمپ میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ شہریوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور جانوروں کی قربانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 487319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش