0
Wednesday 30 Sep 2015 22:05

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ منٰی میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ منٰی میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ منٰی میں شہید اور زخمی ہونیوالے پاکستانی حاجیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ کارروائی عارف ادریس نامی شہری کی درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج جدہ کو نوٹس جاری کرتے کی ہے۔ درخواست گزار عارف ادریس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے سانحہ منٰی کے شہداء اور زخمیوں کی اصل تعداد چھپائی جا رہی ہے۔ عالمی میڈیا 286 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات فراہم کر رہا ہے۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جان بوجھ کر اصل چھپا رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل حج جدہ ابو عاکف اور ڈائریکٹر حج رافع بشیر شاہ سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس تعینات ہوئے جس کی وجہ سے منی سانحہ کے بعد سے اب تک انکی نااہلی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ منیٰ میں شہید اور زخمی ہونیوالے تمام پاکستانی حجاج کا ریکارڈ طلب کیا جائے اور غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 488340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش