0
Thursday 8 Oct 2015 16:34

کراچی، بہادرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی، بہادرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے ہیں۔ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے چار مینار چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس کے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔ جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہر اہلکار کو تین سے چار گولیاں لگی ہیں جبکہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات کا پتا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 489629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش