0
Monday 19 Oct 2015 23:02

ڈی آئی خان، سات محرم سے تمام ناکہ بندیوں پر فوج کے جوان تعینات ہونگے، ڈی پی او

ڈی آئی خان، سات محرم سے تمام ناکہ بندیوں پر فوج کے جوان تعینات ہونگے، ڈی پی او
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈیرہ اسماعیل خان، صادق حسین بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کا جدید ترین سسٹم متعارف کرا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے کہا ہے کہ تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے کیمرے آئی پی ایڈریس سے رابطے میں ہونگے، جسے تمام فوجی اور سول افسران لائیو دیکھ سکیں گے۔ شہر میں انتہائی مطلوب افراد کی تصاویر تمام عوامی مقامات پر لگائی گئی ہیں اور کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں پولیس نے کچھ نمبرات ہر چوک پر آویزاں کردیئے ہیں۔ پاک فوج کا ایمرجنسی ریلیف بھی ان دنوں میں کام کریگا۔ کسی بھی پریشنانی کی صورت میں شہری 15 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تمام تھانوں کے ٹیلی فون نمبرات ٹھیک کر دیئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے ایام میں پاک فوج کا خصوصی تعاون ہمیں حاصل ہوگا۔ سات محرم سے پاک فوج پولیس کیساتھ مشترکہ ناکہ بندیوں پر آجائیگی۔ موبائل فون نویں محرم کو صبح دس بجے بند کر دیئے جائینگے اور دسویں محرم کو تین بجے کھول دیئے جائینگے، جبکہ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نویں محرم کو شام سے لگا دی جائیگی۔ سکیورٹی کے انتظامات عوام کی حفاظت کیلئے کئے گئے ہیں۔ عوام کو خصوصی تعاون کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 492306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش