0
Thursday 22 Oct 2015 12:00

حیدرآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

حیدرآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات اور قیام امن کے سلسلے میں حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ پولیس ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوا، جس میں پولیس افسران و ایس ایچ اوز کی 25 گاڑیاں اور رینجرز کی 30 گاڑیاں اور فائٹرز شامل تھے۔ فلیگ مارچ قاسم چوک، غریب آباد، سینٹرل جیل، ہیرآباد، گھاس منڈی مارکیٹ، سخی پیر چوک، میمن ہسپتال چوک، پھلیلی، پنجرہ پول چوک، تلک چاڑھی، اسٹیشن روڈ، حیدر چوک، گل سینٹر، لطیف آباد اور قاسم آباد کی تمام امام بارگاہوں اور حساس علاقوں میں گشت کرکے قاسم چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 492883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش