0
Wednesday 28 Oct 2015 22:50

زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعایئہ اجتماع اور استغفار کی اپیل

زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعایئہ اجتماع اور استغفار کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالشکور رضوی نے کہا کہ قدرتی آفات نیک لوگوں کی آزمائش اور گناہ گاروں کے لیے خدائی انتباہ ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اور مختلف مدارس کے سینکڑوں طلباء نے قرآن خوانی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا عبد الشکور رضوی نے کہا کہ مسلمان بدی کا راستہ چھوڑ کر نیکی کی راہ اختیار کریں، قدرتی آفات نیک لوگوں کے لیے آزمائش اور گناہ گاروں کے لیے خدائی انتباہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اجتماعی توبہ کریں۔ آخر میں ملکی سلامتی اور زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 494320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش