0
Sunday 1 Nov 2015 22:37

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ نواز لیگ نے سر کر لیا، سندھ میں تیر نے مخالفین کو چھلنی کر دیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ نواز لیگ نے سر کر لیا، سندھ میں تیر نے مخالفین کو چھلنی کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یونین کونسلوں کے چیئرمین کی 274 نشستوں میں سے 264 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 225 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے جبکہ چھبیس نشستوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ جما لیا ہے۔ تحریک انصاف تخت لاہور کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گئی ہے، جسے صرف گیارہ نشستوں پر ہی کامیابی مل سکی۔ پیپلز پارٹی کے دو تیر نشانے پر لگے اور جیالوں نے لاہور میں دو نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ فیصل آباد کے بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک سو چھیاسٹھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر جیتنے والوں کی تعداد ایک سو چونتیس رہی۔ اوکاڑہ سے (ن) لیگ ایک سو سینتیس، آزاد بانوے، تحریک انصاف اکیس اور پیپلز پارٹی بیس سیٹیں جیت گئی۔ قصور میں (ن) لیگ نے ایک سو ستائیس آزاد امیدواروں نے اناسی اور تحریک انصاف نے پچاس سیٹیں جیتیں۔ گجرات میں نون لیگ اٹھہتر نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ چوالیس پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ انتیس نشستوں پر قاف لیگ کامیاب رہی۔

بہاولنگر میں آزاد امیدواروں نے ایک سو باسٹھ نشتیں حاصل کیں، مسلم لیگ نون باون پر کامیاب رہی۔ مسلم لیگ ضیاء کے حصے میں تئیس سیٹیں آئیں۔ چکوال میں کامیاب آزاد امیدواروں کی تعداد بائیس ہے۔ نون لیگ نے سترہ اور قاف لیگ نے سات سیٹوں پر کامیابی سمیٹی۔ پی ٹی آئی تین نشستیں جیت گئی۔ بھکر میں نون لیگ ستائیس پر کامیاب رہی۔ چھتیس سیٹیں آزاد امیدوار لے اڑے۔ پیپلز پارٹی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ وہاڑی میں نون لیگ چون نشستیں لے گئی۔ اکیاسی پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کو ستائیس اور پیپلز پارٹی کو تین سیٹیں ملیں۔ لودھراں میں نون لیگ نے اکہتر، آزاد امیدواروں نے بیالیس اور تحریک انصاف نے تیرہ سیٹیں جیتیں۔ ننکانہ صاحب میں نون لیگ نے باسٹھ، آزاد امیدواروں نے باسٹھ، تحریک انصاف نے بیس اور پیپلز پارٹی نے دو سیٹیں حاصل کیں۔ پاکپتن میں تمام یونین کونسلز کے نتائج آگئے ہیں، جس کے تحت نون لیگ نے اکسٹھ، آزاد امیدواروں نے باون، تحریک انصاف نے اکیس اور عوامی تحریک نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب سندھ میں تیر نے مخالفین کو چھلنی کر دیا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی 747 یونین کونسلز میں جیت گئی ہے۔ 200 یونین کونسلز میں آزاد امیدواروں کی قسمت چمکی۔ فنکشنل لیگ نے 17 اور جے یو آئی (ف) نے 12 نشستیں جیت لیں۔
خبر کا کوڈ : 495114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش