0
Monday 2 Nov 2015 16:02

سعودی حکمراں جھوٹ اور فریب سے کام لیتے ہیں، ترجمان یمنی فوج

سعودی حکمراں جھوٹ اور فریب سے کام لیتے ہیں، ترجمان یمنی فوج
اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا وقت قریب ہونے کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سمیت سعودی جارحین کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر شرف الدین لقمان نے کہا ہے کہ سعودی حکام کے اس بیان کا مقصد دھوکہ دینا اور ایک اور نیابتی جنگ شروع کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کرنا ہے کہ جو شام، سینیگال، سوڈان اور دیگر ملکوں سے لائے گئے دہشت عناصر اور سعودی عرب کے داخلی ایجنٹوں کے ذریعے شروع کی جا رہی ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب یہ خیال کرتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت، ان کے لیے ہتھیار بھیج کر اور انھیں مسلح کر کے، نیز صہونی حکومت اور امریکہ کی امن و امان خراب کرنے کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے ملت یمن کی تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے تو وہ سخت غلطی کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ہفتے کے روز اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا فوجی آپریشن جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 495210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش