0
Thursday 5 Nov 2015 18:05

چین کا اعلٰی سطحی وفد گوادر پہنچ گیا

چین کا اعلٰی سطحی وفد گوادر پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ چائنا کا ایک اعلٰی سطحی وفد گذشتہ روز گوادر پہنچ گیا۔ وفد نے پاک چائنا انٹرنیشنل پرائمری اسکول کی سائٹ اور جی پی ایف زیڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جے سی سی کے 11 نومبر کے دورہ گوادر کو حتمی شکل دینا تھا۔ چائنا کے اعلٰی سطحی وفد جس میں مسٹرلن اور مسٹر لوئی شامل تھے۔ وفد نے جی ڈی اے کے افسران کے ساتھ حکومت بلوچستان کی طرف سے فقیر کالونی گوادر میں عطیہ کردہ زمین کا دورہ کیا، جس پر حکومت چین پاک چائنا انٹرنیشنل پرائمری اسکول تعمیر کرے گی۔ وفد نے گوادر پورٹ فری زون کی سائٹ کا بھی دور ہ کیا۔ وفد کے دورے کا مقصد 11 نومبر 2015ء کو جے سی سی کے گوادر کے دورہ کو حتمی شکل دینا تھا۔ جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال اور چینی ہم منصب بھی شامل ہونگے۔ واضح رہے کہ جے سی سی اپنے دورہ گوادر کے دوران پاک چائنا انٹرنیشنل پرائمری اسکول کی مفاہمتی یادداشت کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف ایم اویوز پر دستخط اور اہم اعلانات کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 495853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش