0
Wednesday 11 Nov 2015 23:01

لاہور، اکاوٹنٹ جنرل آفس میں محفل مسالمہ کا انعقاد، نامور شعراء کی شرکت

لاہور، اکاوٹنٹ جنرل آفس میں محفل مسالمہ کا انعقاد، نامور شعراء کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام اکاؤٹنٹ جنرل  آفس پنجاب لاہور میں محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور شعرا نے بارگاہ حضرت امام حسین علیہ السلام میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اے جی آفس میں پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام ہونیوالی محفل مسالمہ کی صدارت معروف شاعر مشکور حسین یاد نے کی۔ محفل کی مہمان خصوصی حمیدہ شاہین جبکہ مہمان اعزاز اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضا تھے۔ نظامت کے فرائض اعجاز رضوی نے انجام دیئے، محفل مسالمہ میں قائم نقوی، طاہر ناصر علی، ایثار باجوہ، ناصر بشیر، جمیل ترابی اور عون الحسن غازی سمیت دیگر شعرا نے امام عالی مقامؑ کی بارگاہ میں سلام پیش کئے۔ محفل کی مہمان خصوصی حمیدہ شاہین اور مہمان اعزاز ظفر حسن رضا کے کلام کو بھی سامعین نے خوب سراہا۔ محفل مسالمہ کے آخر میں صدر محفل مشکور حسین یاد نے منقبت اور سلام پیش کر کے محفل کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ محفل مسالمہ میں ڈاکٹر نبیل احمد نبیل، ظفر چشتی، اقبال کیفی، پروفیسر راشد الطاف، سعید قریشی، سید عبدالعلیم شاہ، افضل ساجد، رانا اعجاز اور زین العابدین نے بھی منقبتیں اور سلام پیش کر کے سامعین سے خوب داد وصول کی۔ محفل کے اختتام پر آرگنائزر مقبول احمد چوہان اور نسیم فضل نے شعرا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 497212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش