0
Wednesday 18 Nov 2015 12:15

انانیمس نامی تنظیم کا داعش سے منسلک ٹوئیٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کا دعوی

انانیمس نامی تنظیم کا داعش سے منسلک ٹوئیٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کا دعوی
اسلام ٹائمز۔ ہیکروں کی تنظیم انانیمس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے داعش سے منسلک پانچ ہزار پانچ سو ٹوئیٹر اکاؤنٹس کو ہیک کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پیرس پر حملوں کے بعد اس تنظیم نے مبینہ طور پر اپنی طرف سے داعش اور القاعدہ کے انتہا پسندوں کے خلاف آن لائن اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ مذکورہ تنظیم کی طرف سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں تنظیم کے ماسک پہنے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ انسانیت کو متحد اور دولت اسلامیہ کو تباہ کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔ فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا دولت اسلامیہ مقابلے کے لیے تیار ہو جائے، اینانیمس تمھیں دنیا کے ہر کونے سے تلاش کر لے گی۔ یہ امر بھی قابل توجہ ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق ہیکنگ بھی غیر قانونی ہے، انانیمس بحی داعش کی طرح ایک غیر قانون تنظیم ہے۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ کیا ہیکنگ سے داعش جیسی تنظیموں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 498631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش