0
Monday 23 Nov 2015 23:30

ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد پاکستان میں ہونگے، علی اوسط

ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد پاکستان میں ہونگے، علی اوسط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد پاکستان میں ہونگے، اندرون و بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، انقلاب کا سفر رکا ہے اور نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کا خون معاف کرینگے، آئندہ دنوں میں قاتل حکمرانوں کو سرپرائز ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے جائزے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار راﺅ محمد طیب، بلال مصطفوی، بشیر خان مروت، زاہد چوہدری بھی موجود تھے۔ علی اوسط نے کہا کہ قائد انقلاب کا بیرون ملک دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن نصاب کی تقاریب رونمائی، عوامی تحریک کی اوورسیز تنظیم سازی اور ان کی مصروفیات کا حصہ ہے۔

علی اوسط نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر قادری علالت کے باوجود مجالس العلم کے عنوان سے روزانہ ویڈیو لنک پر تنظیمات اور کارکنان کو لیکچر دے رہے ہیں، اور فکری رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک پارٹی آئین پر نظرِ ثانی، ضمنی و بلدیاتی الیکشن کے امور کی براہ راست نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ صدر کراچی ڈویژن کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے، انقلاب کا سفر ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں جاری ہے، اور جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل کراچی پانچ دسمبر کو موٹر سائیکل کو ووٹ دے کر تبدیلی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، ہم کراچی کو امن و محبت کا گہوارہ بنائیں گے، اور اسکی روشنیاں دوبارہ لوٹائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 499855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش