0
Tuesday 11 Jan 2011 14:43

مذہب کو یرغمال بنانیوالوں سے لڑتے ہوئے بینظیر اور سلمان تاثیر قتل ہوئے،بلاول بھٹو،توہین رسالت کا قانون 295سی رہنا چاہئے،اعتزاز احسن

مذہب کو یرغمال بنانیوالوں سے لڑتے ہوئے بینظیر اور سلمان تاثیر قتل ہوئے،بلاول بھٹو،توہین رسالت کا قانون 295سی رہنا چاہئے،اعتزاز احسن
لندن:اسلام ٹائمز-پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہب کو یرغمال بنانے والوں سے لڑتے ہوئے بینظیر بھٹو اور سلمان تاثیر نے جان قربان کی۔ یہاں پاکستان ہائی کمیشن میں گورنر سلمان تاثیر کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کے قتل کو برداشت کا قتل ٹھہرایا۔ تقریب میں سلمان تاثیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد صدیق خان اور دیگر نے کہا کہ سلمان تاثیر بااصول، نڈر اور بے باک سیاستدان تھے۔ 
ادھر اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے گورنر پنجاب بنانے کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی، لوگ کسی قسم کا اختلاف رائے برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں چھوٹی سی بات پر قتل کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں، توہین رسالت کا قانون 295 سی ہی رہنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری ہیں وہی گورنر پنجاب کی تقرری کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی، مجھ سے اچھے لوگ اس عہدے کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا قانون 295 سی ہی رہنا چاہئے،تاہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور اگر کوئی توہین رسالت کا کوئی مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف اس کے قانون تحت کارروائی کی جانی چاہئے اور اگر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے غلطی کی تھی تو توہین رسالت کا قانون 295 سی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 50045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش