0
Saturday 28 Nov 2015 19:16

ایسا کراچی بنائیں گے جس میں آکر الطاف حسین بھی خود کو محفوظ پائیں گے، سراج الحق

ایسا کراچی بنائیں گے جس میں آکر الطاف حسین بھی خود کو محفوظ پائیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 5 دسمبر کراچی میں انقلاب اور تبدیلی کا دن ہے، ایسا کراچی بنائیں گے جس میں آکر الطاف حسین بھی خود کو محفوظ پائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچنے پر مختلف مقامات پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پروالہانہ استقبال کیا گیا، پُرجوش استقبال پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی شہر خوشحال بنے گا، کراچی تبدیل ہوگیا، کراچی پاکستان کی ’’ماں ‘‘ہے، پانچ دسمبر کراچی میں انقلاب اور تبدیلی کا دن ہے، لگ رہا ہے کہ نیا کراچی وجود میں آرہا ہے، کراچی شہر کو پُرامن بنائیں گے، شہر کراچی گلدستہ ہے، 30 سال سے کراچی نے بڑے دکھ برداشت کئے، عوام کا ووٹ فیصلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن ہوا تو ہمارے ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہوں، یہ اتحاد دو جماعتوں کا نہیں، عوام کا اتحاد ہے، ہم پورے ملک کی عوام کو ایک کر دیں گے، آج کے استقبال سے اسلام آباد اور لندن والے پریشان ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کراچی بنائیں گے جس میں آکر الطاف حسین بھی خود کو محفوظ پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو استنبول کی طرح انٹرنیشنل سٹی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 501125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش