0
Sunday 29 Nov 2015 23:25

عمران خان ثابت کریں کہ کراچی میں تھانے فروخت ہوتے ہیں، سیاست چھوڑ دونگا، وزیر داخلہ سندھ

عمران خان ثابت کریں کہ کراچی میں تھانے فروخت ہوتے ہیں، سیاست چھوڑ دونگا، وزیر داخلہ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یہ ثابت کر دیں کہ کراچی میں تھانے فروخت ہوتے ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا، اور اگر عمران خان یہ ثابت نہ کرسکے، تو وہ سیاست چھوڑ دیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کراچی میں کرپٹ پولیس نظام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ عمران خان کراچی میں عوامی پذیرائی نہ ملنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شہر میں پولیس جرائم ختم کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے، اور عمران خان انہیں کرپٹ کہہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج عمران خان نے لیاری کے علاقہ ککری گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں پولیس میرٹ پر بھرتی نہیں کی جاتی، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے محکمہ کرپٹ ہوا، اور تھانے بکنا شروع ہوگئے، محکمہ پولیس کی ناکامیوں کے باعث رینجرز کو شہر میں آنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 501432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش